پاکستان

بچوں کو دھمکا کر اسکول جانے سے روکنے نہیں دیں گے، سیاسی و عسکری قیادت کا اعلان

شیعیت نیوز: وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے بچوں کو پڑھانے اوردہشت گردوں کو بھگانے کے عزم کو دہراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ڈرا دھمکا کر بچوں کو اسکول جانے سے روکنے نہیں دیں گے جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کو اسکول جانے سے خوفزدہ کرنیوالوں کو شکست اور دہشت پھیلانے والے دشمنوں کا راستہ ہر صورت روکیں گے، انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے، ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، قومی ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد انتہائی اہم ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے اجلاس میں شرکاء کو آپریشن ضرب عضب اور افغان امن عمل پر بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شرکاء کو سانحہ چارسدہ کی تحقیقات سے آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس ہوا ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ دھمکا کر بچوں کو اسکول جانے سے روکنے ہیں دیں گے۔ اجلاس میں ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے شروع کئے گئے قومی ایکشن پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے مختلف مراحل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے بچوں کو سکول جانے سے رو کنے کیلئے خوفزدہ کررہے ہیں انہیں شکست ہوگی۔ ملک میں دہشت پھیلانے والوں کا راستہ ہر صورت روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر کامیابی سےعمل درآمد ہرایک کیلئے بہت اہم ہے۔اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ اجلاس نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی جانے والی کامیا بیو ں کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خا تمہ کیلئے قومی عزم غیرمتزلزل ہے اوروہ لوگ جو ہمارے بچوں کو سکول جانے سے روکنے کیلئے خو فزدہ کر ر ہے ہیں انہیں شکست ہو گی۔اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ،وزیر داخلہ چو ہدری نثار علی خان ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹنٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سمیت اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا۔نیوز ایجنسیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے شرکا کو بر یفنگ دی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور مزید موثر بنانے پر مشاورت کی گئی ،حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی ، آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور تمام بڑے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ملک میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں ، اب مٹھی بھر دہشت گر د غاروں میں چھپے ہیں جنہیں غاروں میں گھس کر مارا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button