پاکستان

کوئٹہ: مشکوک سرگرمیوں پر ۳ مدارس سیل کردیئے گتے،تکفیری مولوی گرفتار

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں مبینہ طور پر ’مشکوک‘ اور ’غیر قانونی‘ سرگرمیوں میں ملوث تین مدرسوں کو بند کر دیا گیا۔

بند ہونے والے تینوں مدارس مدرسہ حسینیہ، مدرسہ تعلیم القرآن اور مدرسہ ابو بکر صدیق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع ہیں۔

پولیس نے چھاپے کے دوران چار افراد قاری سیف الرحمان، صورت شاہ، حبیب اللہ اور قاری ولی کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا۔

مدرسوں کو بند کرنے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق، یہ اقدام قومی ایکشن پلان کے تحت اٹھایا گیا۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح بلوچستان میں بھی مدرسوں، وہاں کے اساتذہ اورطالب علموں کی چھان بین کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ وارداتوں کے بعد کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

محکمہ داخلہ اور قبائلی امور میں ذرائع کے مطابق، بلوچستان میں تقریباً تین ہزار مدرسے صوبائی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

رجسٹریشن کا عمل سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا تھا۔ خیال رہے کہ اب بھی صوبے میں ہزاروں مدرسے غیر رجسٹرڈ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button