لبنان

حزب اللہ، دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کئے جانے میں لبنانی فوج کے ساتھ ہے ید حسن نصر الل

حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی سرحدوں کا تحفظ کرنے کے حوالے سے لبنانی فوج اور تحریک مزاحمت کی کوششوں کی قدردانی کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان کی سیاسی و سیکورٹی کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ، دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کئے جانے میں لبنانی فوج کے ساتھ ہے اور اس کا خیال ہے کہ دہشت گرد گروہوں کا مقصد لبنانیوں میں اختلاف پیدا کرنا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں پیدا ہونے والی مفاہمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مفاہمت، ملک میں صدر کے انتخاب پر منتج ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ لبنان میں صدارت کے عہدے پر انتخاب کا فقدان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے اعتبار سے لبنان کی حکومت اور عوام کے لئے کافی مسائل کا باعث بنا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران، لبنان کے صدارتی انتخابات کی حمایت کرتا ہے، ایران کے خلاف لبنان کے داخلی امور میں مداخلت سے متعلق عائد کئے جانے والے الزام کی سختی سے تردید کی۔ انھوں نے تمام لبنانی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل میں لبنان کے سیاسی ڈھانچے پر توجہ دیں اور ان مسائل کے حل میں اس سے استفادہ کریں۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے صوبے الاحساء میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس حملے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی سعودی عرب میں مساجد پر دہشت گردانہ حملے، اس علاقے میں سیکورٹی کی تشویشناک صورت حال اور دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں سعودی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اس ملک کی سیکورٹی فورسز کی لاپرواہی کے آئینہ دار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button