پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا :دفتر خارجہ

رجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ضرب عضب کی معترف ہے ، دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، اپنے ہائی کمیشن سے راجھستان میں بھارتی فضائیہ کی بمباری کی تفصیلات طلب کرینگے ۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے ثالث نہ ہونے سے متعلق بیان پر مشتمل میڈیا رپورٹس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتا ، سعودی عرب اور ایران کی حکومتوں نے کشیدگی اور تناؤ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ، قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ ملاقات کی تاریخ طے کرنے کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں ، امید کرتے ہیں بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان سے شیئر کرے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف تمام تر کوششیں کر رہا ہے ، ضرب عضب کی کامیابیوں کی دنیا بھر نے تعریف کی ، آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ راجھستان میں بھارتی فضائیہ کی بمباری کے حوالے سے اپنے ہائی کمیشن سے تفصیلات مانگیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button