ایران

اوباما کا دور صدارت ایران کے ساتھ اشتراک عمل کا آخری موقع ہے

سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ انٹیلیجنس کے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب نے ایک خطاب میں کہا کہ پیشگوئیوں کے مطابق اگر امریکہ نے باراک اوباما کے دور صدارت میں ایران کے ساتھ اشتراک عمل نہ کیا تو اس ملک کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا اور اس کا انجام بھی سابق سویت یونین جیسا ہوگا-

حجت الاسلام حسین طائب نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور مشرق وسطی دنیا کا دل ہیں اور اسی لئے اکیسویں صدی میں امریکہ کا اصلی ہدف بنے ہوئے ہیں کہا کہ ثبوت و شواہد کے مطابق ایران ، مشرق وسطی کا سب سے طاقتور ملک ہے اور ایران پر قبضے کے بغیر مشرق وسطی پر قبضہ کرنا امریکہ کے لئے ممکن نہیں ہے-

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ انٹیلیجنس کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ڈیموکریٹس کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکہ نے ریپبلکنس کے دور کی پیشگی کارروائیوں کے بجائے اسمارٹ طاقت کی اسٹریٹیجی اختیار کی ہے اور وہ اس طریقے سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button