پاکستان
گللگت بلتستان اراکین اسمبلی کی علامہ راجہ ناصر کے ہمراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی مشاہد حسین سید چیرمین سی پیک کمیٹی اور چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر پر ملاقات کی ، وفد میں آغا سید علی رضوی، ممبر جی بی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان، ڈاکٹر حاجی رضوان، اور سیکرٹری سیاسیات جی بی حاجی محمد علی، جناب کاظم سلیم، جناب غلام عباس.، اور .معاون خصوصی مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر آصف موجود تھے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان آئنیی اصلاحات خصوصاً سی پیک منصوبے پر گلگت بلتستان کے تحفظات اور ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی . چیرمین سی پیک کمیٹی مشاہد حسین سید نے سی پیک منصوبے پر مجلس وحدت جی بی کی سیاسی وفد کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس حوالے سے جی بی اسمبلی کے ممبران کو خصوصی تجاویز بھی دیں۔