پاکستان

جنرل راحیل شریف کا مقررہ مدت کو ریٹائرڈ ہونے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق خبروں اور افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کا عظیم ادارہ ہے، میں کسی توسیع پر یقین نہیں رکھتا اور اپنی مقرر مدت کو ریٹائر ہو جاوں گا، ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامت بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رہیں گے، پاکستان کا وسیع تر ملکی مفاد مقدم ہے اور ہر قیمت پر ملک کو محفوظ بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button