یمن

سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمن کے میزائل حملے

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز الاخدود، صلہ، خباش اور رقابہ الطلعہ کے علاقوں میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمن کے ایک فوجی ذریعے کے بقول یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے الہجلہ فوجی اڈے پر حملہ کر کے ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔

اسی طرح یمن کے میزائل یونٹ اور توپ خانے نے المعطن کے جنوبی علاقے میں سعودی فوج کے توپ خانے اور الخوجہ کے جنوبی اڈوں، معقل الصید، جیزان میں الکرس اڈوں اور عسیر کے علاقے المحاضی میں سعودی عرب کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈ مرکز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں انھیں بھاری نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے علاقے کے نو عرب ممالک کے ساتھ مل کر یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اب تک یمن کے ہزاروں بے گناہ افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button