پاکستان

معاشرے کے سدھار کیلئے قرآن و اہلبیت کی تعلیم پر عمل کریں، علامہ عباس کمیلی

جعفریہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت رحمت اللعالمین ؐ کانفرنس سے حسینی ہال شریف پارک ملتان روڈ لاہور میں سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کراچی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی متلاشی دنیا کو دامن مصطفیٰ ؐ سے وابستگی اختیار کرنا ہو گی، نبی کریمؐ نے زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کی رہنمائی کی عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ ہم آج کے پرفتن فساد زدہ معاشرے کے سدھار کیلئے قرآن و اہلبیت کی تعلیم پر عمل کریں۔ مقام مصطفیؐ کو سمجھے بغیر عشق مصطفیٰؐ کا تصور ناممکن ہے۔ جے کیو ایم کے سربراہ السید عالم زیدی نے کہا کہ اسلام دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا، یورپی یونین کی مانند اسلامی ممالک کی یونین اور اسلامی اقوام متحدہ یا سیکیورٹی کونسل تشکیل دے کر اپنے مسائل خود ہی حل کریں اور اتحاد اسرائیل کیخلاف فوری جہاد کا اعلان کرے۔ ڈاکٹر اختر ہاشمی نے کہ کہ اسلام امن و رواداری کا مذہب ہے۔ اس موقع پر سید علی عمار زیدی، سید آصف احمد کاظمی، سید محمد حسن زیدی، سید سکندر علی شاہ، شاہد خراسانی، سید عامر زیدی، سید جعفر عباس جعفری، مولانا عبدالغفور قریشی، شاہد صدیقی، شبر رضا رضوی، انجینئر سیدین رضوی، ڈاکٹر محمدی اور وصی علی وصی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button