کراچی: محمود آباد میں پولیس گردی ۸ بے گناہ شیعہ جوان اور ٹرسٹیز کو گرفتار کرلیا
شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ محمود آباد میں پولیس نے کاروائی کرکے شیعہ جوانوں اور مساجد و امابارگاہوں کے ٹرسٹیز کو بے گناہ گرفتار کرلیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق پولیس نے بلا کسی جرم اور چارج ان افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں علاقہ کی مساجد و اما م بارگاہوں کے ٹرسٹیز سمیت شیعہ جوان شامل ہیں۔
پولیس نے علاقہ میں چادر و چار دیوای کا تقدس پامال کرتے ہوئے محمود آباد کے علاقہ سے ۸ شیعہ مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ اہل خانہ و محلہ کی جانب سے سوال کرنے پر انکا جرم بتانے سے بھی پولیس قاصر ہے، اہل علاقہ نے اسے پولیس گردی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے بتایا کہ اب پولیس ان افراد کی رہائی کے لئے پیسوں کا مطالبہ کررہی ہے، پولیس نے ان شیعہ افراد کی رہائی کے لئے اہل خانہ سے کس ۲ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب شیعہ ملی تنظیموں بالخصوص مجلس وحدت مسلمین نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطہ قائم کرکے محمودآباد پولیس گردی اور دیگر صورتحال کو اِن پر واضح کردیا ہے۔








