دنیا

شیعہ سنی بیدار ہوجاو! ہمار ا اصل دشمن اسرائیل ہے، اردن پارلیمنٹ ممبر

شیعیت نیوز: اردن کے پارلیمنٹ کے ممبر طارق خوری  کے  ٹوئٹر پر عرب لیگ سے چند سوال کئے، اس کا بیان ہے کہ اس تازہ صورتحال میں  جو اسلامی ممالک کی ہے، اس سے فقط اسرائیل خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی بیدار ہوجاؤ ہم سب کا اصلی دشمن اسرائیل ہے،اور اس کا مقابلہ کرو۔

اس عرب پارلیمنٹ کے ممبر نے سوال کیے کہ!
۱: آیا لبیا کو شیعوں نے ویران کیا ہے؟ اور لبیا کے سنیوں کو شیعوں نے قتل کیا ہے؟۲
 : وہ لوگ جو ہر روز عراق، شام اور دوسرے ملکوں میں خودش حملے کر رہے ہیں کیا وہ شیعہ ہیں؟۳
 : آیا مسجد الاقصی کو شیعوں نے آگ لگائی ہے؟۴ : آیا سومالیہ کو شیعوں نے آگ لگائی ہے؟ای شیعہ سنی بیدار ہوجاؤ آپ لوگوں کا اصلی دشمن اسرائیل ہے جو اس وضعیت پر خوشحال ہے!
۵ : کیا صحرای سینا میں بم دھماکے شیعہ کر رہیں ہیں؟
۶ : کیوں عرب اتحاد نے اسرائیل پر ایک بھی حملہ نہیں کیا، لیکن یھی حملے وہ اپنے مسلمانوں بھائیوں (یمن) پر خوشی سے انجام دے رہے ہیں؟
۷ : کیاعلماء کے نام پر بد نما دھبہ یوسف القرضاوی شیعہ ہے؟
۸ : کیا یوسف القرضاوی وہ نہیں ہے  جس نے  جو کچھ حرام تھا اس کو حلال کردیا؟لعنت ہو اسرئیلیوں پر جس نے ہمارے اسلحے کا منہ دوسری طرف کر کہ خود ہر روز ایک  شھر بناتے ہیں اور ہم پر ہنستے ہیں۔!
۹ : ہم دیکھ رہے ہیں سعودی عرب ، لبیا اور تیونس کے کچھ لوگ اسلامی ملکوں میں بم پھاڑتے ہیں اور بیگناہ مسلمانوں کو مارتے ہیں،؟!
۱۰ : حزب اللہ کو برا بھلا کہتے رہتے ہو کہ اس نے فلسطین کو آزاد نہیں کرایا، درحالانکہ وہ ایک چھوٹا سا گروہ ہے اور کچھ افراد ہیں، لیکن  ان اسلامی ملکوں کو کیوں کچھ نہیں کھتے کہ جو ظاھرا اور پوشیدہ طور پر  اسرائیل کی رضایت حاصل کرنے  کی کوشش میں ہیں  جیسا کہ ترکی کہ صدر اردوغان نے بھی یہی اعلان کیا ہے؟

جی ہان! میرا اپنا نظریہ ہے آپ لوگوں کا اپنا نظریہ ہے، جب میں نے دیکھا کہ عرب ممالک اسرائیل کے خلاف کوئی عمل انجام دیں گے تو میں اپنا نظریہ تبدیل کردوں گا۔اور جب میں نے دیکھا کہ داعش اور القاعدہ کا پرچم اسرائیل کے پارلیامینٹ پر لھرائے  گا  اور عرب ملکوں نے  اپنے سفارت خانے اسرائیل پر بند کردئے تب میں یقین سے کہوں گا  کہ میں غلط تھا۔ ورنہ میں حق پر ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button