پاکستان

شیخ نمر کے قاتل آل سعود کے وزیر خارجہ اپنا دورہ پاکستان مختصر کرکے واپس ہولیے

شیعیت نیوزـ: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان کا اپنا دورہ مختصر کرکے واپس بادشاہی ملک چلے گئے ہیں ، اطلاعات ہیں کہ انکو مزید کچھ دن رکنا تھا ۔

یاد رہے کہ ۳ جنوری کو بھی سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان آنا تھا لیکن شیخ نمر کی شہادت کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں آنے والے عوامی ردعمل کے بعد انہوںنے یہ دورہ کینسل کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دو سے تین دن پر مشتمل تھا لیکن پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے نے انہیں بتادیا تھا کہ پاکستان میں آل سعود کی جانب سے شیعہ عالم شیخ نمر کو قتل کرنے پر عوام خوش نہیں ہےاور احتجاج کررہی ہےلہذا دورہ مختصر کردیا جائے۔

اس سفارتی دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف، سیکرئٹری خارجہ سرتاج عزیز،اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت خارجہ امور میں معاون ناصر جنجوجہ سے بھی ملاقات کی،اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران پاکستانی قیادت کو 34ممالک کے داعش کے خلاف بنائے گئے سعودی اتحاد کے حوالے سے کنوینس کرنے کی کوشیش کی ہے، تاہم پاکستانی قیادت نے کوئی قابل اطمینان جواب اس سعودی شہزادے کو نہیں دیا۔

دوسری جانب پاکستان میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی آمد کی خبر پر عوام اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئی، یہ مظاہرین سعودی عرب کی سرزمین پر ایک شیعہ عالم شیخ نمر کی مظلومانہ شہادت پر احتجاج کررہےتھے، انکا کہنا تھا کہ اس عالم کے خون سے سعودی وزیر خارجہ کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں،  ان مظاہرین نے بتایا کہ باقر نمر کے بہنے والے ناحق خون کی خاطر ہم احتجاج کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button