سعودی عرب

سیدحسن نصر اللہ کو قتل کرنے کاسعودی عرب ،امارات،بحرین، سی آئی اے اور موساد کا منصوبہ

 سعودی عرب،بحرین، امارات ، امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین کے خفیہ اداروں اور امریکہ اور اسرائیل کے خفیہ اداروں نے ملکر حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا  ہے۔ ذرائع کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے دو روز قبل اپنی تقریر میں سعودی عرب کے امریکی طاغوتی نظام کی دھجیاں اڑائی تھیں جس کے بعد سعودی عرب کے خفیہ ادارے نے امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ساتھ ملکر سید حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، امارات ، بحرین کی خفیہ ایجنسیوں اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے اس شوم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک مشترکہ دفتر اور مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سید حسن نصر اللہ نے کل اپنی تقریر میں سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سعودی عرب کے حکام کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آل سعود نے جزیرۃ العرب پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے شیخ نمر کو شہید کرکے اپنا مکروہ تکفیری چہرہ ظاہر کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button