ایران

امریکہ کی حالیہ شیطانی سازشوں کا جواب دیا جائے گا

 اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران کے خلاف امریکی کانگریس کی حالیہ شیطانی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کانگریس میں نئی شیطانی سازشوں کا آغاز ہوگیا ہے اورگروپ 1+5 میں مشترکہ اقدام کے باوجود ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کا سلسلہ  جاری ہے اور ایران امریکی سازشوں کا بھر پور جواب دےگا۔

لاریجانی نے کہا کہ ایران نے عالمی برادری کے سامنے ثابت کردیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام آغاز سے ہی پرامن مقاصد کے لئے تھا اور امریکہ کی اقتصادی پانبدیوں اور دباؤ کے باوجود ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں کامیاب ہوگیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت امریکہ کو گوارا نہیں اسی لئے امرکہ ایک معاملہ حل ہونے کے بعد کئی دوسرے جھوٹے اور بنیاد مسائل کو پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی عداوت کسی سے پوشیدہ نہیں اور ایران امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے سامنے کبھی سرتسلیم خم نہیں کرےگا ۔ لاریجانی نے کہا کہ امریکی کانگریس کے اقدامات گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ اقدام کے صریح خلاف ورزی ہے اور ایران امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے خلاف خاموش نہیں رہےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button