پاکستان

اقوام متحدہ نائجیریا کی صورت حال کا نوٹس لیے اور شہر زاریا کا محاسرہ ختم کروائے،آئی ایس او

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جانب سے نائجیریا میں شیخ ابراہیم الزکزاکی کی گرفتاری او ر مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف حمایت مظلومین احتجاجی ریلی کا انعقاد ۱۹ دسمبر بروز ہفتہ نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب تک کیا گیا۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا ء ریلی نے اپنے ہاتھوں میں شیخ ابراہیم الزکزاکی تصویریں ، بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔جس میں نائجیرین حکومت کے خلاف اور آزادی القدس کے حق میں نعرے درج تھے۔شرکا ء ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کا پرچم بھی نظر آتش کیا۔ ریلی کے شرکا ء سے کراچی پریس کلب پر رکن مرکزی نظارت آئی.ایس.او پاکستان مولانا احمد اقبال ، رہنماء مجلس وحدت المسلمین مولانا علی انور جعفری، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر مولانا مرزا یوسف حسین، چیرمین ذاکرین امامیہ علامہ ناصر احمد قلندری، آھیت آئمہ مساجد کے مولانا باقر زیدی ، علامہ صادق تقوی و دیگرنے شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔شرکا ء ریلی سے اپنے خطاب میں مولانا احمد اقبال نے آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزاکی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا میں شیخ ابراہیم الزکزاکی نے تروایج اسلام میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ ابراہیم الزکزاکی کو نائجیریا میں تحریک آزادی القدس کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے حکومت نائجیریا ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے۔ شیخ ابراہیم الزکزاکی کے گھر پر نائجیرین فوج کا حملے میں سیکڑوں افراد کو شہید ، اس بات کی واضح دلیل ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ اقوام متحدہ و انسانی حقوق کی تنظیمیں نائجیریا کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے ، نائجیریا کے شہر زاریا کا محاسرہ ختم کروائے۔ اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء مولانا علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ نائجیریا میں ہونے والے قتل عام پر اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔نائجیریا میں جاری قتل عام کی تحقیقات کے لئے عالمی سطح کا تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائیں۔ ان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نائجیریا میں جاری ریاستی دہشتگردی کو پاکستان وزارت خارجہ امور کی جانب سے سفارتی سطح پر اٹھایا جائیں۔ ریلی کے شرکا ء سے مولانا مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں جنم لے رہی ہے۔امریکی سازشیں ناکام ہورہی ہے اور مسلمان بیداری ہو رہے ہیں۔ افریقہ میں یہ تمام سازشیں داعش اور بوکو حرام کو مضبوط کرنے کے لئے ہورہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں موجود داعش کے حامی کو گرفتار کیا جائیں ۔ ان موقع پر مولانا باقر زیدی، علامہ نثار احمد قلندری و دیگرنے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر آئی ایس او کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید علی زیدی قرارداد پیش کی جائی جس میں تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم الزکزاکی اور ان کے ہزاروں لاپتہ کارکنوں کی رہائی، اقوام متحد ہ سے نائجیریا میں نمائندہ مشن بھیجنے اوروفاقی حکومت سے پارہ چنار بم دھماکے کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومتِ پاکستان سے سعودی اتحاد سے دستبردار ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button