یمن

جنوبی یمن میں متعدد بلیک واٹر ایجنٹوں کی ہلاکت

المسیرہ ٹیلیویژن نے جمعے کے روز رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی یمن میں واقع صوبے تعز میں حبیل سلمان اور جولہ المرور کی طرف سعودی آلۂ کاروں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا نیز بلیک واٹر کمپنی کے چار ایجنٹوں کو ہلاک کردیا۔ ان چار ایجنٹوں میں ایک اطالوی، ایک پاکستانی نژاد امریکی اور ایک جنوبی افریقہ سے متعلق ایجنٹ شامل ہے جبکہ ایک اور ایجنٹ کے تشخص کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا۔ امریکہ کی بدنام زمانہ بلیک واٹر کمپنی نے، عراق میں منفی کارکردگی اور بدنام ماضی کی بناء پر دو ہزار نو اور دو ہزار گیارہ میں اپنے نام تبدیل کئے تھے اور اب سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والے اتحاد کو یمنی دلدل سے باہر نکالنے کے لئے امریکہ کی اس کمپنی کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button