پاکستان

پہلے نا پھر ہاں!! بالاآخر نواز حکومت نے اپنے آقاوں کے اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: پہلے نا پھر ہاں کرتے ہوئے پاکستانی سعودی نواز حکومت نے سعودی عرب کی قیادت میں ئام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قائم کیے جانے والے 34 ممالک کے اتحاد میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد میں پاکستانی دائرہ کار کے حوالے سے وہ ریاض کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات ملنے کے بعد آگاہ کرے گا۔

پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان اتحاد کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے‘۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے دو روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ریاستوں پر مشتمل اتحاد قائم کیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے، اس خبر پر پاکستانی وازارت خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

دراصل وزارت خارجہ کو پتہ نہیں تھا کیوں ہماری فارن پالیسی کہیں اور سے بنتی ہے کیونکہ ہم بخشو جو ٹھرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button