پاکستان

کراچی : نائیجریا میں شیعہ نسل کشی اور شیخ زکزاکی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نائیجریا میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد سمیت علماٗ کرام نے شرکت کی۔

مظاہر ہ کراچی پریس کلب پر کیا گیا جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نائیجرین آرمی کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی دھجیاں بکھیر جانے پر عالمی رہنماوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیااورکہ عالمی استعمار اور اسرائیل نائیجریا میں بڑھتی ہوئی شیعہ تبلیغات سے خوف ذدہ ہے اس لئے سعودی و اسرائیلی ایما پر ریاستی جبر کے ذریعہ شیعیت کو دبانے کی کوشیش کی جارہی ہے، مقررین نے پاکستان میں موجود نائیجرین سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہ اگر نائیجریامیں شیعہ مسلمانوںکے خلاف ریاستی ظلم بند ناہوا تو اسلام آباد میں نائیجریا کے سفارت خانے کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

آخر میں مظاہرین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ انسانی بنیادوں پر نائیجریا کی فوج پر فوری پابندی عائد کرے جس نے اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہزار سے زائد خواتین، بچوں ،بزرگوں اور جوانوں کو قتل کیا اور انکے قائد کو زخمی کرکے گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button