پاکستان

نائیجیرین آیت اللہ شیخ ابراہم زکزکی کی بلاجواز گرفتاری اورسینکڑوں شہریوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسلامک موومنٹ آف نائیجیریاکے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی پر ریاستی جبر وتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہاکہ نائجیریا کی ہر دل عزیز،داعی اتحادبین المسلمین اور محترم شخصیت شیخ ابراہیم زکزکی پر مقامی افواج کے حملے ،ان کی بلاجواز گرفتاری اورسینکڑوں حامیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، فرانس میں دھماکوں پر شور مچانے والی عالمی برادری کانائیجیریامیں انسانیت سوز مظالم پر اف تک نہ کرناقابل مذمت ہے،دہشت گردی کسی بھی صورت میں کسی بھی منطقے میں کسی بھی انسان پر بھی ہوقابل مزمت فعل ہے، اقوام متحدہ اور اوآئی سی نائجیریا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بے گناہوں کے قتل عام پر فوری نوٹس لیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button