پاکستان

آج ملک بھر میں شہادت امام حسن و رسول اللہ (ص) عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

دنیا بھر کی طرح پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں شہادت رسول اللہ (ص) اور انکے فرزند حضرت امام حسن علیہ سلام کی شہادت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔

شیعیت نیوز کے رپورٹر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مجالس و جلوس عزا برآمد ہونگے، مجالس میں علماٗ کرام سیرت رسول اللہ (ص) و امام حسن علیہ سلام پر گفتگو فرمائیں گے۔

کراچی میں شب شہادت امام حسن و رسول خدا (ص) کی مناسبت سے مجلس عزا و جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ کے امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

۲۸ صفر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور انکے فرزند حضر ت امام حسن علیہ سلام کی شہادت کا دن ہے، اس دن مسلمان اپنے پیغمبر(ص) اور انکے فرزند کی یاد میں مجالس و محافل کا ہتمام کرتے ہیں، دھیاں میں رہے کہ حضرت امام حسن علیہ سلام کو بنو امیہ کے خلیفہ معاویہ ابن ابوسفیان نے زہر دلوا کر شہید کروایا تھا اور بعد میں جب امام حسین علیہ سلام خاندان نبوت (ع) کے ہمراہ روضہ رسول (ص) میں دفنانے کے لئے امام حسن علیہ سلام کےجنازے کو لے کر گئے تو امت مسلمہ کے کئی ہزار لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور امام حسن کو روضہ رسول (ص) میں دفنانے کی مخالفت کی اور آپکے جنازے پر تیر برسائے، امام حسین نے بعد از امام حسن کو جنت البقیع میں اپنی والد ماجد حضرت فاطمہ بنت محمد (ع) کی برابر میں دفن کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button