پاکستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی کا خدشہ ،کرائم ڈویژن نے الرٹ کردیا

شیعیت نیوز کو موصول کرائم مانیٹرنگ سیل کے مراسلے کے مطابق کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کی جانب سے دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

حکومت سندھ محکمہ داخلہ کے کرائم مانیٹرنگ سیل کی جانب سے یہ مراسلہ سندھ رینجرز اور انسپکٹر جنرل سندھ کے نام بھیجا گیا ہے،جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشتگرد کراچی اسٹاک ایکسچیج میں دہشتگردی کی کاروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

موصول اطلاعات کے مطابق جماعت احرار کے سربراہ مفتی نے کراچی کی جانب ۸ سے ۱۰ دہشتگردوں کو افغانستان سے روانہ کیا ہے جنکا ہدف کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کو دہشتگردی کا نشانا بنانا ہے، ایسا لکھا ہے اس مراسلہ میں۔

رینجرز اور پولیس کو بھیجے گئے اس مراسلے میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ خفیہ نگرانی بھی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

StockExchangelleter.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button