ایران

ایران نے دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والی۱۳۲ ویب سائیٹس پر پابندی عائد کردی

شیعیت نیوز: ایران کے سائبر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ داعش سے تعلق رکھنے والی 132 ویب سائٹس کو بند کردیا گیا ہے.

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بریگیڈیئر جنرل کمال ہادین کے حوالے سے کہا ہے کہ ’سائبر پولیس نے شناخت کے بعد ایسے ویب پیجز کو ہٹا دیا ہے جو داعش یا اس کی حمایت کرنے والے افراد اور ان کے نظریات کی وکالت کرتے تھے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے ملک بھر سے 53 افراد کو گرفتار کیا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے دوبارہ ایسی سرگرمیوں میں شمولیت نہ کرنے کا تحریری وعدہ کیا، ان کو چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ میں جنرل کمال ہادین کے حوالے سے بتایا گیا کہ مزید 100 سے زائد غیر ملکی ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے انٹرنیشنل پولیس سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button