پاکستان

کوئٹہ،جہاں چن چن کر شیعیاں علی کو قتل کیا گیا،انہوں بھی کربلا میں پاکستانی پرچم بلند کیا

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ہزارہ شیعہ زائرین کے قافلے نے بھی کربلا معلی کے سرزمین عشق پر اپنے ملک پاکستان کے پرچم کو سربلندکیا اور ان یزیدی پاکستان دشمن قوتوں کویہ پیغام دیا کہ پاکستان حسین ؑ کے ماننے والوں نے بنایا تھا اور اسے بچائیں گے بھی وہی، تم لاکھ ہمیں قتل کرتے رہو، بم دھماکہ کرتے رہو لیکن ہم اپنے ملک سے محبت کبھی نہیں چھوڑین گے۔

 

واضح رہے کہ کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں نے چن چن کر شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا ہے،جبکہ ظلم تو یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومتیں بھی ان تکفیری دہشتگردوں اور انکی تنظیموں کی سرپرستی کرتے رہے ہیں، یہاں تک کہ اسی کوئٹہ میں ایک دن میں ۱۰۰ جنازے اُٹھائے گئے لیکن اسکے باوجودپاکستانی شیعیوں کے دلوں سے حب وطنی کم نا کرواسکے، بلکہ کربلا جو حق و باطل کا پیمانہ ہے وہاں پاکستانی پرچم کا لہرانا اس بات کی دلیل ہے اب تکفیری دہشتگروں اور انکے پاکستان دشمن کرپٹ سیاستدان سرپرستوں کا پاکستان سے خاتمہ ہونے کا وقت آپہنچا ہے۔

12342282_994092583992012_6869926836848047727_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button