کراچی: اربعین امام حسین کے مرکزی جلوس میں دہشتگردی کا خطرہ
کراچی مختلف حساس اداراروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر مرکزی جلوس عزا سمیت اطراف میں دہشتگردی کے حوالے سے الرٹ کیا ہے، شیعت نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر دہشتگرد مرکزی جلوس کو ٹارگیٹ کرسکتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے شہر بھر میں سخت سیکورٹی ہائی الرٹ کی صورتحال کے پیش نظر ناکہ بندی لگادی گئی ہے۔
اس حوالے سے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں کہ شہر کراچی میں چہلم امام حسین علیہ سلام کے فوراً بعد پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اہم مرحلہ ہونے جارہا ہے ،لہذا شہر کے امن و امان خراب کرنے کے حوالے سے دہشتگرد چہلم امام حسین علیہ سلام کے جلوس و دیگر مقامات پر ہونے والے جلسے جلوس اور مجالس کو نشانہ بناسکتے ہیں ، اس حوالے سے شیعہ تنظیموں نے بھی حکومت سے سخت سیکورٹی اقداما ت کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ شیعہ رضا کار بھی اپنی مدد آپ کے تحت سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔