یمن

یمن میں سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں سات شہری شہید

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے بقام شہر میں عام شہریوں کی ایک گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات عام شہری شہید ہوگئے۔

جارح سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے دیگر علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا لیکن ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

ادھر یمنی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے سعودی شہر نجران میں ایک سعودی فوجی اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز کے ایک علاقے میں سعودی ایجنٹوں کی ایک تعداد کو بھی ہلاک کردیا۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے صوبہ اب کے علاقے بنی شبیب میں سعودی ایجنٹوں کی پیش قدمی کو بھی روک دیا اور کم سے کم پندرہ سعودی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر گزشتہ چھبیس مارچ سے سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں اب تک ساڑھے سات ہزار سے زیادہ عام شہری شہید اور چودہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ سعودی حملوں کے نتیجے میں یمن کی بہت سی بنیادی تنصیبات، اسکول، کارخانے اور اسپتال بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button