عراق

فاطمہ الزھرا نامی پرائمری اسکول پرفرانسیسی طیاروں کی بمباری میں 2 درجن سے زیادہ اسکولی بچے شہید

جرمن نیوز ایجنسی نے ایک اعلی عراقی فوجی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانسیسی جنگی طیاروں نے بدھ کے روز موصل کے علاقے زھور میں واقع فاطمہ الزھرا نامی پرائمری اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اٹھائیس کم سن بچے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال حکومت فرانس کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فرانس نے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا اعلان کیا تھا۔ فرانس یہ حملے عراق اور شام کی حکومتوں اور اقوام متحدہ سے اجازت لیے بغیر خود سرانہ طور پر انجام دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button