پاکستان

نو فیصد پاکستانی داعش تکفیری گروہ کو پسند کرتے ہیں ، پی ای ڈبلیو کی سروے رپورٹ

پاکستانی عوام کی داعش نامی دہشت گرد گروہ کے بارے میں جانکاری کے حوالے سے مسلم ممالک میں کیا گیا ایک سروے انتہائی حیرت انگیز رہا ہے، پاکستان کے انگریزی اخبار روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام کی داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے بارے میں معلومات کے حوالے سے کیا گیا ایک سروے اور اس کی رپورٹ حیرت انگیز رہی ہے۔
حال ہی میں ایک معروف سروے ادارہ پی ای ڈبلیو (PEW)کی جانب سے مسلم ممالک میں داعش نامی دہشت گرد گروہ کی پسندیدگی کے بارے میں کئے گئے ایک سروے میں پاکستان کی جانب سے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کے 9فیصد عوام داعش کو اس کی دہشت گردانہ اور سفاکانہ کاروائیوں کے باوجود پسند کرتے ہیں۔
پاکستان کے انگریزی اخبار روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی خبر میں بھی ا س بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے اس سروے میں نو فیصد عوام کی جانب سے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو پسندیدہ قرار دیا جانا یقینا حیرت انگیز اور قابل غور ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ مسلسل پاکستان میں داعش کی موجودگی کا انکار کر رہے ہیں تاہم داعش نامی تکفیری دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے متعدد عناصر پاکستان میں سرگرم عمل ہیں اور متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں،۔

متعلقہ مضامین

Back to top button