ایران

ایران میں عراق سے ملنے والی مہران کی بین الاقوامی سرحد، چہلم شہدائے کربلا کے تیس لاکھ زائرین کے استقبال کے لئے آمادہ ہے

ایران کے شہر مہران کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین روح اللہ ولد بیگی نے صوبے ایلام کی اربعین حسینی سے متعلق کمیٹی کے اراکین خاص طور سے اس صوبے کے گورنر اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال عوام نے اربعین حسینی کے موقع پر مہران بارڈر کا وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا تھا اور یہ اقدام، حکام کی تدبیر سے ایک عظیم کارنامے میں تبدیل ہوگیا تھا۔

صوبے ایلام کی سپاہ امیر المومنین(ع) کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل سید صادق حسینی نے بھی کہا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر مختلف شعبوں منجملہ رہائش، نقل و حمل اور مختلف دیگر امور میں سہولتوں سے متعلق اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایلام کے رکن پارلیمنٹ عمران علی محمدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زائرین کے لئے مہران کی سرحد، پرامن اور کافی سہولتوں کی حامل ہے، امید ظاہر کی ہے کہ اس سال بھی شہدائے کربلا کا چہلم نہایت پرامن طریقے سے منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سال دو دسمبر بدھ کا دن، نواسۂ رسول اور دیگر شہدائے کربلا کے چہلم سے مناسبت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button