دنیا

پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گا،آرمی چیف

اسلام آباد: امریکا کے پانچ روزہ دورے پر گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پینٹاگون میں امریکی ڈیفنس سیکرٹری ایشٹن کارٹر سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئیٹ پیغامات کے ذریعے منگل کو جنرل راحیل شریف کے پینٹاگون کے دورے کے بارے میں بتایا۔

ملاقات کے دوران امریکی ڈیفنس سیکرٹری نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا اوردہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کا اعتراف کیا۔

ایشٹن کارٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکا اپنا کردار ادا کرے گا اور دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے لیے پاکستان کی ہر کوشش کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

امریکی ڈیفنس سیکرٹری نے انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستانی کوششوں کو ” خطے کے امن کے لیے مواقع کھولنا” قرار دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے عالمی عفریت کے خلاف رابطوں کو جاری رکھیں گے۔

ملاقات کے دوران جنرل راحیل شریف نے خطے کے چیلنجز کے حوالے سے پاکستان کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button