یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک
یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے ملک کے ساحلی علاقے باب المندب کے العمری کیمپ پر حملہ کرکے درجنوں سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس حملے میں ایک سعودی فوجی کمانڈر بھی شامل ہے۔ اس کاروائی میں متعدد سعودی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان کی متعدد گاڑیاں اور فوجی سا ز و سامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔ سعودی فوج نے اس لڑائی کے بار ےمیں کوئی بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رضاکاروں اور یمنی فوج نے ایک اور مشترکہ کاروائی کے دوران متعدد سعودی اور غیر ملکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یمنی فوج نے کے ترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے خاتمے تک یمنی فوج کے جوابی حملے جاری رہیں گے۔ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک اس ملک کے سات ہزار سے زائد شہری شہید اور چودہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ چھبیس مارچ سے جاری سعودی حملوں میں اس غریب اور عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک ، ریاض کے حمایت یافتہ سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے یمنی عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔