پاکستان

تکفیری دہشتگرد جماعت داعش کی پاکستان میں موجودگی پر ملکی قیادت تذبذب کا شکار

پاکستان نے خود ساختہ دولت (تکفریہ) اسلامیہ (داعش) کی ملک میں موجودگی کے امکانات مسترد کر دیے۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں کسی کو داعش کے ساتھ روابط قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چوہدری نے کہا کہ پاکستان داعش سمیت کسی بھی انتہا پسند تنظیم سے لاحق تمام خطرات سے نمنٹے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پاکستان اپنی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے‘۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور شدت پسندی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ پیر س سانحہ پر فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

جدید انسانی تہذیب کیلئےدہشت گردی کو ایک مشترکہ چیلنج قرار دیتے ہوئے صادق نے کہا کہ اس طرح کے حملے کوئی مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔

اسی طرح پاکستان آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ داعش کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی تجریہ کاروں نے پیرس حملے کے بعد ٹی وی چینلز پر گفتگو میں بھی داعش کی پاکستان میں موجودگی پر متضاد بیان دئیے، معروف تجریہ کار اور سابق سفیر ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ داعش کا اگلہ ہدف یا پڑاو پاکستان کو سمجھا جارہا ہے۔

یہ وہ سرسری بیانات تھے جو پاکستانی قیادت کی جانب سے داعش کی پاکستان میں موجودگی اور اسکے اہداف سے متعلق پیرس حملے کے بعد سامنے آئے ہیں، لیکن حقیقت کچھ یون ہے کہ پاکستان میں داعش کی موجود گی کو رد نہیں کیا جاسکتا، ماضی میں شیعت نیوز کی جانب سے مختلف مواقع پر اپنے قارئین کا آگاہ کیا جاچکا ہے کہ داعش کی سرپرستی کرنے والے اور اس سے ہمدردی رکھنے والی عناصر پاکستان میں موجود ہیں اگر ان پر گرفت سخت نا کی گئی تو داعش جیسی خطرناک تکفیری جماعت پاکستان پھیل جائی گی، ہمارا اسطرح کی خبروں کو نشر کرنے کا مقصد ملک کی مقتدر قوتوں کو بھی آگاہ کرنا ہے کہ وہ اس جانب متوجہ ہوں۔

مولوی عبدالعزیز کی لال مسجد اور جامعہ حفصہ

کیا جامعہ حفصہ کی طالبات نے داعش کے خلیفہ کو اپنی مدد کے لئے نہیں پکارا تھا؟ اسکے بعد مولوی عبدالعزیز نے کیا تحریک کا آغاز نہیں کیا جو داعش کے ایجنڈا سے مماثلت رکھتی ہے۔

1280x720-Zym.jpg

 LalMasjid1.jpg

 


جماعت اسلامی کی ریلی میں داعش کا جھنڈا

گذشتہ سال جماعت اسلامی کی ایک ریلی میں داعش کا جھنڈا لہراتا ہو ا نہیں دیکھا گیا، جسکی جماعت اسلامی نے تردید بھی نہیں کی۔

jamat-e-islami-protest.jpg

شیبہ احمد

داعش و القائدہ برصغیر کا ایجنٹ شیبہ احمد کی گرفتار اس بات کی جانب متوجہ نہیں کررہی ہے کہ پاکستان میں اس دہشتگرد تنظیم کے لئے راہ ہمواری کی جارہی۔

news-1442449723-1475.jpg

داعش کی پبلیکیشن 

کیا ملک کے مختلف حصوں میں داعش کےپمفلٹ اور دیگر لٹریچر کی تقیسم نہیں کی جارہی۔

 

301837-ISIS-1415693342-614-640x480.jpg

images_4.jpg

images_5.jpg

 

ہم یہ نہیں کہتے کہ اس تمام حقائق سے داعش کی موجودگی ثابت ہوگئی مگر کم از کم انکے سہولت کاروں کی موجودگی کا تو احسا س ہورہا ہے ، جبکہ سب سے اہم دہشتگردوں کے لئے سہولت کار ہوتے ہیں جو انہیں جگہ فراہم کرتے ہیں اگر پہلے ہی ان سہولت کاروں کو پکڑ لیا جائے تو کیسے دہشتگرد یہاں آسکیں گے۔

لیکن جب سیاسی تنظیمیں خود ان داعش کےسہولت کاروں کی سہولت کاری کریں گی تو داعش کو پاکستان آنے سے روکنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button