پاکستان

جعلسازی پر بلڈر کو گرفتار کیا جائے،مون گارڈن متاثرین کیساتھ ہیں،علامہ ناظر تقوی

شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ نا ظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ گلستان جوہر میں مون گارڈن کے مکینوں کے ساتھ جو دھوکا ہوا ہے اُس پر شیعہ علماء کونسل ہر فورم پر آواز اٹھائے گی سندھ حکومت کو چاہیے کہ اس پروجیکٹ کے بلڈر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے مون گارڈن کی صورت حال تشویش ناک اور غیراخلاقی عمل ہے معاملات کو بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہو نے سے قبل حل کیا جانا تھا سندھ حکومت مون گارڈن کے مکینوں کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرے بلڈراور اس کا ساتھ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مکینوں کے ساتھ تعاون نہیں کیا تو ہم مکینوں کے ساتھ روڈ پر آکر معاملات حل کروائیں گے پھر تمام معاملات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button