پاکستان

بلدیاتی انتخابات: سندھ میں پی پی پی اور سپاہ صحابہ ــ’ راہ حق پارٹی ” کے جھنڈے تلے متحد

پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں کالعدم اہلسنت و الجماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے جسکے کے لئے پی پی پی کی مرکزی قیادت آصف علی زرداری کے اہم ساتھی قیوم سومرو نے کالعدم جماعت کے دفتر کا دورہ کیا اور معمالات طے کئے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت ) نے راہ حق پارٹی نامی ایک جماعت کے پلٹ فار م سے بلدیاتی انتخاب لڑے ہیں جسکو پاکستان پیپلز پارٹی کی بھر پور حمایت حاصل تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ پاکستان راہ حق پارٹی کی بنیاد حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے رکھی تھی جو اس سے پہلے خیبر پختون خوا میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سرگرم رہنما رہے چکے ہیں، اس جماعت کو کالعدم اہلسنت و الجماعت کی سرپرستی حاصل ہے، جبکہ سندھ میں راہ حق پارٹی کا کنوئیر کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما علامہ علی شیر حیدری تھا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ پاکستان راہ حق پارٹی کے پلٹ فارم جو کالعدم جماعت کا حمایت یافتہ پلٹ فارم ہے کو سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی سپورٹ کرے گی ، اس اتحاد کاراز اس وقت پاش ہوا جب کراچی کے علاقہ لانڈھی میں چند روز قبل اہل سنت و الجماعت کے رہنما تاج حنفی نے راہ حق پارٹی کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سپاہ صحابہ موجودہ اہلسنت و الجماعت کے جھنڈے موجود تھے۔

PPP_ASWJ.jpg

واضح رہے کہ گذشتہ الیکشن میں راہ حق پارٹی کو خفیہ طورالیکشن کمیشن سے رجسٹر د کروایا گیا تھا۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس ملک میں دہشتگردی اپنی عروج پرہے وہاں صوبائی و مرکزی قیادتیں اپنی مفادات کی خاطر دہشتگردوں کو پال رہی ہیں، جس نیشنل ایکشن پلان کو کالعدم و دہشتگرد جماعتوں کے لئے بنایا گیا تھا جب اسکے چیمپین خود ان دہشتگرد جماعتوں سے سیاسی اتحاد قائم کرین گی تو ملک سے کبھی دہشتگردی کے ناسور کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button