دنیا

شام کے دہشت گرد گروہوں کی فہرست تیار کی جائے، روس

روس کا کہنا ہے کہ شام کے بارے میں مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہونا چاہئے، جس میں ملک میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی فہرست کے بارے میں ایک سمجھوتا طے کیا جائے۔ روس کے شہر، سوچی میں خطاب کرتے ہوئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اس قسم کی فہرست کا ہونا ضروری ہے، تاکہ کسی کو شام میں سرگرم کسی قسم کے ٹولے یا دیگر مسلح گروپ کے بارے میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے خبر دی ہے کہ لاوروف نے مزید کہا کہ اس معاملے کی مکمل وضاحت کے بغیر پیش رفت کا حصول ناممکن ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر سیاسی عمل کی ابتدا کے بغیر جنگ بندی کا اعلان کیا جاتا ہے، تو سیزفائر کا سمجھوتا دہشت گرد تنظیموں پر لاگو نہیں ہوگا، جنھیں قانونی اہداف خیال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button