ایران

ایران میں چالیس سے زیادہ دہشت گرد گرفتار

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں دشمن ایران کی فضا کو بدامنی اور سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے جلوسوں کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتا تھا لیکن انٹیلی جنس حکام اور اہلکاروں کی ہوشیاری اور کوششوں سے دشمن کے ان اقدامات کو ناکام بنا دیا گیا اور دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سید محمود علوی نے کہا کہ ایران کے مشرق اور مغرب میں دہشت گردی کے کئی نیٹ ورک تباہ کر دیے گئے اور گلستان، مازندران، تہران اور سیستان و بلوچستان صوبوں سے دسیوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایران کی سرحدوں سے عراق اور شام جانے کی کوشش کرنے والے بیس سے زائد دہشت گردوں کی گرفتاری بھی ایران کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کی کامیابیوں میں شامل ہے۔

ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے مزید کہا کہ دزفول کے علاقے صفی آباد میں ایک دہشت گرد گروہ پکڑا گیا ہے جبکہ چودہ دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے ہیں جن میں سے آٹھ دہشت گرد حال ہی میں صوبہ خوزستان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق علاقے کے قدامت پرست ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں میں سے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button