پاکستان

کوئٹہ: کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ دو شیعہ ہزارہ شہید

کوئٹہ اسپانی روڈ پر کالعدم اہلسنت والجماعت (مولانا مینگل گروپ ) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو مومن شہید ہوگئے ہیں، شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ایک بار پھر مولانا مینگل کے پالتو دہتگردوں نے فائرنگ کرکے دو مومن عزت اللہ اور محمد حسن کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، دونوں شہداٗ کے جسد خاکی کو قانونی کاروائی کے لئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ کے دوران شیعہ کلنگ کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہوا ہے، جبکہ کل ہی دو بھائیوں کی کار پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی جسکے نتیجہ میں سید جعفر عباس شہید ہوگئے تھے جبکہ انکے بھائی تنویر زخمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button