پاکستان

اسلام آباد پولیس کو جلوس عزا پر دھاوا، علم مبارک کی توہین

اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ سے اجاز ت لینے کے بعد نکالے جانے والے جلوس عزا پر اسلام آباد کی آل نواز حکومت کی پولیس نے لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوران لاٹھی پولیس نے علم مبارک پر بھی لاٹھیاں چلائی، جس پر عزاداروں میں سخت اشتعال پھیل گیا ہے، دوسری جانب ملک بھر میں اسلام آباد پولیس کے اس معتصابہ اقدام پر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سالانہ جلوس عزا ۲۰ محرم الحرام کو سیکٹر جی ۱۰ سے برآمد ہوتا ہے، گذشتہ سال جلوس عزا پر تکفیری دہشتگردوں نے پتھراو کیا تھا جسکے بعد روان سال حکومتِ یزید نے جلوس نکالنے کی اجاز ت نہ دی، البتہ عزاداروں نے جلوس عزا نکالنے کا عزم کیا تھا ، آج جب جلوس اما م حسین علیہ سلام برآمد ہوا تو یزیدی لشکر کی مانند ہزاروں پولیس اہلکاروں نے عزاداروں کو گھیر لیا اور ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی جبکہ کئی عزاداروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

تشویش کا مقام یہ ہے کہ اسی اسلام آباد میں یزید کے پیروکار کالعدم جماعتوں کو اپنے جلسے جلوس کرنے کی کھلی اجازت ہے لیکن اگر اجازت نہیں تو صرف امام حسین علیہ سلام کی مجالس و عزاداری کی نہیں، یہ نواز حکومت کی یزید ابن معاویہ سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

 

 

آلِ سعود کی نمک خوار اسلام آباد پولیس کا جلوسِ عزاء پر حملہ…

Posted by Shiitenews.Official on Tuesday, November 3, 2015

متعلقہ مضامین

Back to top button