ایران

شامی عوام کا قتل عام فوی طور پربندکیاجائے آیت اللہ موحدی کرمانی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نمازکے خطبوں میں ویانا میں شام سے متعلق بعض ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ شام میں دہشت گردوں کے وحشیانہ اقدامات کو فوری طور پر بند کرایا جائے – انہوں نے کہا کہ اس کام کے لئے ضروری ہے کہ وہ ممالک جو دہشت گردوں کی مالی اور لاجسٹیک حمایت کررہے ہیں اپنی حمایت فورا بند کردیں – تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شام کے عوام کو ہی حاصل ہے کہاکہ شام کے عوام نے آزادانہ انتخابات میں شرکت کرکے بشاراسد کو اپنے ملک کا صدر منتخب کیا تھا بنابریں شامی عوام کی خواہشات اور مرضی کا احترام کیا جانا چاہئے – تہران کے خطیب جمعہ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کی منظوری کے بعد ایران کے خلاف امریکی صدر کی تکراری دھمکی پر تعجب کا اظہارکرتے ہوئے امریکیوں کو نصیحت کی کہ تم لوگ ایرانی عوام کو فوجی آپشن سے ڈرانے کی کوشش نہ کرو اور اگرتم نے کسی بھی دن ایسی حماقت کی تو جان لو کہ پشیمانی اور سنگین نتائج کے سوا اور کچھ نہ حاصل ہوگا -تہران کے خطیب جمعہ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بارے میں صدر مملکت کے نام رہبرانقلاب اسلامی کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ رہبرانقلاب اسلامی نے اس خط میں جن شرطوں کا اعلان کیا ہے ان پر مو بہ مو عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایرانی عوام کے نزدیک جامع مشترکہ ایکشن پلان اسی وقت قابل عمل ہے جب ان شرطوں پر عمل ہوگا- آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ امریکا کی حیلہ گری، مکاری اور وعدہ خلافیاں سب پر عیاں ہیں کہا کہ اگر امریکا نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو اسلامی جمہوریہ ایران اس کو معاہدے کی خلاف ورزی سمجھے گا اور جواب میں وہ بھی اس معاہدے پر عمل کرنا بندکردے گا- تہران کےخطیب جمعہ نے سعودی عرب کے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سزائے موت کی توثیق کو سعودی حکومت کی ایک اورسنگین غلطی قراردیا اور سعودی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر شیخ باقرنمر کی سزائے موت پر عمل کیا گیا تو سعودی حکمرانوں کے لئے اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے اور پھر سعودی حکومت پہلے سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ نابودی کی جانب بڑھ جائے گی – تہران کے خطیب جمعہ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے پرمبنی تیونس کے عوام کے اعلان کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ تیونس کے عوام کا یہ اقدام دلیرانہ اور قابل ستائش ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button