لبنان

لبنان میں سعودی شہزادے سے منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں تفتیش

لبنان میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک سعودی شہزادے سے تفتیش کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لبنان میں ایک سعودی شہزادے کو دو ٹن منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

لبنانی پولیس نے گزشتہ پیر کو ایک شہزادے سمیت پانچ سعودی شہریوں کو ایک نجی جیٹ طیارے میں دو ٹن منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں بیروت ہوائی اڈے پر حراست میں لیا تھا۔ یہ افراد سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسمگل کی جانے والی منشیات کی یہ مقدار بیروت ہوائی اڈے پر ضبط کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔

لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان کے متعلقہ حکام پراس سعودی شہزادے کو آزاد کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button