عراق

عراق میں ایم کے او دہشتگرد گروہ کے تئیس افراد ہلاک

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام لبرٹی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں میں ایم کے او کے تئیس دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ لبرٹی فوجی اڈا ایم کے او دہشتگردوں کا گڑھ ہے۔ یہ فوجی اڈا بغداد کے مضافات میں واقع ہے۔ ایم کے او کا دہشتگرد سرغنہ حسین ابریشمچی بھی جمعرات کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہوا ہے۔ ایم کے او گروہ نے ہلاک شدہ دہشتگردوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ لبرٹی فوجی اڈے میں تقریبا دوہزار چار سو دہشتگرد موجود ہیں۔

واضح رہے عراقی عوام نے عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں ایم کے او دہشتگرد گروہ کے اڈے پر قبضہ کرلیاتھا جس کے بعد اس گروہ کے دہشتگردوں کو کسی ملک منتقل کرنے کے لئے بغداد کے مضافات میں واقع لبرٹی فوجی اڈے منتقل کردیا تھا۔ دہشتگرد گروہ ایم کے او نے عراق کے خونخوارڈکٹیٹر صدام کے ساتھ ملت عراق کے انیس سو اکانوے کے قیام کو کچلنے اور کردوں کے قتل عام میں بھرپور تعاون کیا تھا اسی وجہ سے عراقی عوام اس دہشتگرد گروہ کے عراق سے نکالے جانے کے خواہاں ہیں۔

مختلف ممالک نے اس گروہ کو دہشتگرد قراردیا ہے اور یہ گروہ انیس سو چھیاسی میں عراق آیا تھا اور صوبہ دیالہ میں اشرف چھاونی میں تعینات ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button