عراق

تکریت شہر پر داعش کا حملہ بری طرح ناکام

بغداد میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے الفتحہ اور الابیض سیکٹروں سے تکریت شہر کی جانب پیشقدمی کی کوشش کی تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ اس لڑائی کے دوران متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ بصرہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم بارہ افراد کو دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک اور کارروائی کے دوران مغربی سامرہ کے علاقے میں میزائیل لانچنگ پیڈ کو تباہ کردیا ہے۔ داعش کے دہشت گرد مقدس مقامات پر حملے کے لئے اس لانچنگ پیڈ کو استعمال کیا کرتے تھے۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ داعش کے دہشت گردوں نے اپنے ایک اور انسانیت سوز اقدام کے تحت موصل میں تیس عام شہریوں کے سرقلم کردیئے ہیں جن میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق ان لوگوں نے داعش کے نام نہاد شرعی احکامات کو ماننے اور حکومت کے خلاف اس گروہ کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button