اللہ کا انتقام خون حسین: یزید کے بچوں سے عزاداری امام حسین کروادی
امام حسین نے کربلا میں خدا کی توحید کی خاطر بے مثال قربانی کے بعد ذکر امام حسین علیہ سلام کو اس طرح عام کیا کہ آج یزید کو بے خطاء قرار دینے والے ،کربلا کو شہزادوں کی جنگ قرار دینے والے بھی امام حسین علیہ سلام کا جلوس نکالنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،پاکستان موجود یزید افکار کا حامل ایسا گروہ جو گذشتہ تیس سالوں سے ملک پاکستان میں عزاداری امام حسین علیہ سلام کی مخالفت میں سرگرم عمل تھا اور جلوس عزا امام حسین علیہ سلام کو محدو د اور ختم کرنے کے بے بنیاد مطالبہ کرتا تھا آج خو د امام حسین کی شہادت کے روز جلوس نکالنے لگا۔
اطلاعات کے مطابق یوم عاشور ہ کو کالعدم ملک دشمن وہابی افکار کی حامل تنظیم اہلسنت والجماعت(سپاہ صحابہ) کی جانب سے جلوس امام حسین علیہ سلام لال مسجد سے پریس کلب اسلام آباد تک نکالا گیا، اس جلوس کی تشہر پر مبنی پوسٹر کے مطابق یوم عاشورہ کو اس تنظیم نے امام حسین علیہ سلام کی مظلومانہ شہادت پر جلوس نکالنے کا اعلان کیا تھا ،اس بات سے حق ثابت ہوگیا کہ کر بلا میں دو شہزادوں کی جنگ نہیں بلکہ ظالم و مظلوم اور حق و باطل کی جنگ تھی۔ گذشتہ تیس سالوں سے جلوس عزا کو بدعت اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے تکفیری گروہ سے اللہ رب العزت نے عزاداری کرواکر انکے سارے مطالبات کو بنیاد قرار دیدیا۔