پاکستان

، عزاداری کو بہت ساری جگہوں پر منشیات فرشوں کے حوالے کردیا ہے سید جواد نقوی

پاکیزہ عزاداری کیلئے ضروری ہے کہ پاکیزہ لوگ یہ کام کریں اور وہ آگے آئیں افسوس کے ساتھ یہ جملہ کہنا پڑتاہے کہ عزاداری کے شعبے کے ساتھ ہم نے ظلم اور زیادتی کی ہے، عزاداری کا شعبہ بہت ساری جگہوں پر منشیات فرشوں کے حوالے کردیا ہے،عزاداری کے مختلف حصے انہوں نے سنبھالے ہوئے ہیں، منشیات فروشوں نے انجمنیں اور سنگتیں بنائی ہوئی ہیں اوراُن کے ذریعے سے ہم عزاداری برپا کرتے ہیں، یہ عزاداری پر سراسر ظلم ہےنشئی اس قابل نہیں ہیں کہ اُس کو عزاداری جیسی مقدس عبادت سونپی جائے بلکہ یہ متدینین اور پاکیزہ لوگوں کا کام ہےآپ خود آئیں، عزاداری کو سنبھالیں اور برپا کریں خصوصاً بابصیرت انسان، سنجیدہ انسان،متدیّن انسان، متعہد انسان ان عزاداریوں میں ضرورشرکت کریں”

متعلقہ مضامین

Back to top button