ایران

ایران کے میزائلی تجربے کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ بیانات بیہودہ: ڈاکٹر علی لاریجانی

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی تجربے کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ بیانات بیہودہ ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے جمعرات کو سپاہ پاسداران کے شہدا کی یاد میں منعقد ہونے والے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کی مہم پسندی بدستور جاری ہے- انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں پوری طرح تیار رہنا چاہئے- ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج خاص طور پر سپاہ پاسداران کو مقتدر رہنا چاہئے تاکہ وہ انقلاب کے دفاع کا مشن جو بہت ہی اہم مشن ہے اچھی طرح انجام دے سکے- انہوں نے علاقے میں جاری مختلف بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو گرد و پیش کے بحرانوں کو نظر میں رکھ کر ہمہ وقت آمادہ اور تیار رہنا چاہئے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ نئے حالات میں سپاہ پاسداران کو اپنا کردار بھرپور طرح سے ادا کرنا ہوگا-

متعلقہ مضامین

Back to top button