پاکستان

سندھ میں داعش کا نیٹ ورک موجود، 53 دہشت گردوں کی فہرست تیار

سندھ میں داعش کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 53 دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کرلی ہے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب داعش کا امیر ہے، شاہد کھوکھر حیدرآباد کا رہنے والا ہے، میرپورخاص سے تعلق رکھنے والا بلال بھی داعش کا دہشت گرد ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ علی رحمان اور طیب نامی نوجوان کا تعلق کراچی سے ہے، علی رحمان اور طیب کا انجینئر کے شعبے سے تعلق ہے۔ –
جبکہ دوسریجانب کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا کہ کراچی میں داعش کے ہمدرد ضرور موجود ہیں لیکن یہ داعش سے باقاعدہ تعلق رکھنے والے لوگ نہیں ہیں، القاعدہ برصغیر میں اختلافات کے بعد عبدالعزیز کی قیادت میں الگ ہونے والے گروپ نے داعش کیلئے کام کرنے کا اعلان کیا حالانکہ ان کا ابھی تک داعش سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا ہے، افغانستان اور وزیرستان کے کچھ طالبان کے شاید داعش سے تعلقات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزاد کے ساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عمر خطاب نے کہا کہ عبدالعزیز کا اصل نام عبداللہ یوسف بن عبدالعزیز ہے اور یہ کراچی کا رہائشی ہے، عبدالعزیز اپنے ساتھیوں سے شام جانے کا کہہ کر نکلا تھا، گرفتار دہشت گردوں کے موبائل فونز یا لیپ ٹاپ سے ایسے شواہد نہیں ملے کہ عبدالعزیز نے شام سے انہیں کوئی ای میل کی ہو، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشت گردوں کو کچلنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button