پاکستان
قیام امن کیلئےحکومت اورسیکیورٹی اداروں کا کردار مثبت ہے،علامہ حسن ظفر
معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لئے حکومت سندھ اور سیکیورٹی اداروں کا کردار مثبت ہے ،العارف ہائوس میں عوامی نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر امن کے قیام کے لئے حکومت سے بھر پور تعاون کریں اور کوشش کی جائے کہ ایام عزا کے دوران ہم آہنگی کا ماحول قائم رہے،ہم امید کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئےایسے ٹھوس اور مئوثر اقدامات کریں گی،انہوں نے تمام طبقات سے کہا کہ وہ ایام محرم عقیدت سے منانے کے ساتھ کسی کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کے ذریعے شہر کا امن خراب کرے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء بھی عملی کردار ادا کریں۔ –