پاکستان

کمشنر کراچی و سندھ حکومت کے کالعدم جماعتوں سے روابط امن و امان کیلئے خطرہ ہے۔ سید رضا نقوی

شہری حکومت کی جانب سے کالعدم جماعت کے رہنماؤ ں کو دعوت دینے کی مذمت کرتے ہیں،کمیشنر کراچی و سندھ حکومت کے کالعدم جماعتوں سے روابط امن و امان کیلئے خطرہ ہے،کمشنرکی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت کو دعوت دینا آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے،حکومت آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر تک وسیع کرے ، امن و امان کے حوالے سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم جماعت کی نمائندگی کی مذمت کرتے ہیں،شہر قائد کالعدم دہشتگرد جماعت کے خلاف بے گناہ شیعہ و سنی علماء4 و عوام کے قتل کے مقدمات قائم ہیں،نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ان خیا لات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل سید رضا نقوی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت ے رہنماء کو بلانا محرم الحرام میں شہر کے امن و امان کی سازش کی کو شش کی جارہی ہے حکومتی مشینری اگر شہر میں امن و امان کی خواہاں ہے تو ہزاروں بے گناہوں کے خون میں ملوث کالعدم دہشتگرد جماعت کے خلاف کاروائی کرے اور یہی وجہ ہے کہ ا یم ڈبلیو ایم و امامیہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن نے کمشنر کراچی کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت کے رہنماء کے خطاب سننے سے قبل ہی بائیکاٹ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ بے گناہ شیعہ و سنی مسلمانوں کے قتل میں ملوث کالعدم جماعت کے رہنما ء کو کمشنر کراچی کی جانب سے اہم اجلاس میں دعوت دینے پر لیا گیا اور ایسے اہم اجلاس سے خطاب کروانے کا مقصد شہری وسندھ حکومت کی کالعدم دہشتگرد جماعتوں سے وابستگی ظاہر کرتی ہے ،محرم الحرام مجالس و جلوس عزاء کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری کمشنر کراچی و سندھ حکومت پر عائد ہوگی، محرم الحرام سے قبل حساس اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی رپورٹ کے باو جود سندھ حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی جو قابل مذمت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button