پاکستان

پنجاب میں علماء ،ذاکرین پر ضلع بندیاں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبہ سندھ کے رہنماوُں مولانا نشان حیدر ،مولانا احسان دانش ،مولانا احسان دانش،علامہ مبشر حسن ،عبدللہ مطہری ،یعقوب حسینی ،عالم کر بلائی ،علی حسین نقوی ،علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کراچی کیتھولک گارڈن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ سیکیورٹی انتظامات سے مطمعن نہیں،سندھ کے ضعیف العمر وزیر اعلیٰ حکومتی امور چلانے کے اہل نہیں رہےہم ملک بھر میں نواسہ رسولؐ کی عزاداری پر کسی قسم کادباوُ  یا پابندی کو برداشت نہیں کریں گے،ملت تشیع اپنے اس آئینی و قانونی حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،پنجاب میں ملت جعفریہ کے خلاف ن لیگ کےحکمران سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں،علماء ،ذاکرین پر ضلع بندیاں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں،ہم پاکستان کے محب وطن شہری اور یہاں کے باسی ہیں مقبوضہ کشمیر میں نہیں رہتے،انہوں نے کہا پنجاب میں دہشت گرد مخالف شیعہ سنی مکتب فکر کو چند مٹھی بھر تکفیری دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے حکومت انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو دورد و سلام اور عزاداری نواسہ رسولﷺ کے خلاف استعمال کر رہی ہے،جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں،ن لیگ کے قائدین سن لیں اگر یہ رویہ برقرار رہا تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button