پاکستان

محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، راولپنڈی سے دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی میں محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا۔ پولیس کو انٹیلی جنس ذرائع سے خبر ملی تھی، کہ محرم الحرام کے موقع پر تخریب کاری کی بڑی کارروائی کیلئے شہر میں بارود کی بھاری مقدار داخل ہونے والی ہے۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں پولیس نے برہان انٹر چینج سمیت دیگر مقامات پر پولیس کی سخت چیکنگ شروع کر دی۔ برہان انٹر چینج پر پولیس نے ناکے پر گاڑی پکڑی، جس میں دو دہشت گرد سوار تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 125 کلو گرام بارودی مواد، 1600 ڈیٹو نیٹر اور 25 بنڈل تار برآمد ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دہشت گرد محرم الحرام کے موقع پر راولپنڈی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button