لبنان
حزب اللہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف روسی کاروائی کی حمایت کرتی ہے۔شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے شامی عوام کا جینا حرام کردیا تھا اور داعش دہشت گردوں کے خلاف روسی کارروائی مثبت قدم ہے۔ انھوں نے کہا روسی فضائیہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو دنیا کے مختلف ممالک سے شام میں آکر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور جنھوں نے شامی عوام کو ہجرت کرنے اور دربدر ہونے پر مجبور کردیا۔ انھوں نے کہا کہ داعشکے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف روسی کارروائی اچھا اور مثبت قدم ہے اور حزب اللہ اس کی حمایت کرتی ہے